تحقیقی سر گرمیاں

 

اسسٹنٹ ڈائریکٹرز زراعت پلانٹ پروٹیکشن  موجودہ فصلوں ، سبزیوں اور باغات کے پودوں کے تحفظ کے مختلف پہلوؤں سے متعلق تحقیقی ٹرائلز کا انعقاد کرتے ہیں۔ وہ اپنے تحقیقاتی منصوبوں کو مکمل طریقہ کار کے ساتھ اپنے متعلقہ ڈائریکٹرز کو منظوری کے لئے پیش کرتے ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز زراعت پلانٹ پروٹیکشن  اس پروگرام کی کڑی نگرانی کر تے ہیں 

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر (پی پی) کے دفتر میں پلانٹ پروٹیکشن امورز کے بارے میں تحقیق کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے  فیصل آباد میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر ریسرچ  کام کر رہا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر ریسرچ کا عہدہ سنہ 1984 میں قائم ہوا تھااور اب اس کی تمام تحقیقی سرگرمیوں کی نگرانی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پیسٹی سائیڈز کوالٹی کنٹرول کے تحت کی جارہی ہے۔ اس دفتر کے کے ذریعہ درج ذیل سرگرمیاں کی جارہی ہیں۔

  •  مختلف بڑی فصلوں یعنی کپاس ، چاول ، گنے ، مکئی وغیرہ پر مختلف کیڑے مار ادویات ، پھپھوندی کش ، گھاس مار دواؤں ، کیڑے مار ادویات وغیرہ کی افادیت / تقابلی استعداد سے متعلق  مختلف محکمہ جاتی تجربات
  • محکمانہ تحقیقی آزمائشوں کے علاوہ بھی اس نظامت کے تحت کام کرنے والے محققین تحقیق کرتے ہیں۔ ڈائریکٹر اینٹومولوجی  فیصل آباد کے ذریعے کیڑے مار ادویات کے مختلف نمونے حاصل کیے جاتے ہیں جن کو پہلے سے قائم اسٹینڈرز کے متوازی رکھ کر تحقیقی سرگرمیوں کے لئے مزید کارروائی کی جاتی ہے
  • کیڑے مار دواؤں کی آزمائشوں کے علاوہ کچھ تحقیقی سرگرمیاں بھی کی جارہی ہیں تاکہ غیر کیمیائی ایجنٹوں کے استعمال کے رجحان کو قائم کیا جاسکے