حیاتیاتی کنٹرول

پریڈیٹر، پیراسائٹ اور پیتھو جن کیا ہے؟

 پریڈیٹر  ایک شکاری کیڑا ہے جو دوسرے کیڑوں کا شکار کرتا ہے اور اسے موقع پر ہی کھاتا ہے۔ پیراسائٹ ایک ایسا کیڑا  ہے جو اپنے میزبان کے ساتھ منسلک رہتا ہے اور اسے کھانے کے ساتھ ساتھ اس سے  پناہ  بھی حاصل کرتا ہے جس سے وہ کمزور ہوجاتا ہے۔ پیتھوجین ایک ایسا  organism  ہے جو کیڑے مکوڑوں میں بیماری پیدا کرتا ہے۔ یہ وائرس ، بیکٹیریا ان میں سے کوئی بھی ہو سکتا  ہے

ایفڈ کے شکاری کیڑےکونسے ہیں؟

لیڈی برڈ بیٹل ، سرفڈ فلائی اور کرائسوپاایفڈ کے اہم شکاری ہیں۔

کیڑوں پر قابو پانے میں ٹرائیکو گراما کی کیا اہمیت ہے؟

ٹرائیکو گراما مختلف بول ورمز اور بوررز کا egg parasite ہے۔ پاکستان میں اس کی پرورش کی جارہی ہے اور اس کے انڈوں کے کارڈ مختلف ریسرچ لیبز سے آنے والے کسانوں کے لئے دستیاب ہیں۔

کون سا کیڑوں سب سے موثر pollinator   ہے؟

شہد کی مکھی بہترین pollinator ہے۔