پیسٹ سکائوٹنگ کے اثرات

پیسٹ سکائوٹنگ کے کاشتکاروں اور فصلوں پر مندرجہ ذیل اثرات مرتب ہوتے ہیں:

  • آئی پی ایم تکنیک اپنانے کے لئے کاشتکاری طبقہ کے درمیان آگاہی
  • بے تر تیب سپرے کا بند ہونا
  • کیڑوں کی معاشی نقصان کی حد کو مدنظر رکھتے ہوئے حسب ضرورت زرعی زہروں کا استعمال کریں
  • محفوظ زرعی زہروں کے استعمال سے حیاتیاتی عوامل کے تحفظ کو یقینی بنانا
  • کیمیکلز کے علاوہ کیڑوں کے  بے موسمی انتظام کے نتیجے میں فصلوں پر بڑے کیڑوں کے دباؤ کو کافی حد تک کم کیا گی
  • محکمہ کے ذریعہ اسپاٹ ٹریٹمنٹ تکنیکوں کو متعارف کروانا بیماریوں سے متاثرہ علاقوں میں کیڑوں کے مزید پھیلاؤ کو کم کرنا جس کے نتیجے میں کیڑے مار ادویات کے استعمال پر غیر ضروری اخراجات  کا کم ہونا اور کیڑے مار دوا کے خلاف مزاحمت کا کم پیدا ہونا
  • کیڑے مار ادویات کے 15000 سے زیادہ ڈیلروں کو کیڑے مار ادویات ، محفوظ ہینڈلنگ اور کیڑے مار ادویات کے مناسب استعمال سے متعلق تربیت دیناکیونکہ زیادہ تر کاشتکار کیڑے مار ادویات کی خریداری کے لئے براہ راست کیڑے مار دوا کے ڈیلروں سے مشورہ کرتے ہیں لہذا یہ ہنر مند ڈیلر کسانوں کو کسی مخصوص کیڑے کے خلاف صحیح زہر کے  انتخاب میں مدد دیتے ہیں