حفاظتی تدابیر

سورج مکھی میں پرندوں کو فصل کھانے سے دور رکھنے کے لئے کیا کرنا چاہئے؟

عام طور پر پرندوں کو فصل سے دور رکھنے کے لئے کھیت کے اندر فائر کریکر اور ڈھول کی مار پیٹ کی جاتی ہے۔

شام کو سپرے کی سفارش کیوں کی جاتی ہے؟

شام کو سپرے کا سب سے بڑا مقصد پولینیٹروں اور دیگر فائدہ مند کیڑوں کو بچانا ہے جو دن کے وقت سرگرم ہوتے ہیں جبکہ  شام میں  سپرے سے کیڑے مار دواؤں کے  بخارات  میں تبدیل ہونے کے نقصان کو بھی کم کیا جا سکتا ہے

کس طرح سبزیوں میں لشکری سنڈی اور امریکن سنڈی سے نجات مل سکتی ہے؟

دونوں کیڑوں کو کچھ موثر کیڑے مار دوائیوں جیسے لی فینوران  یا پروکلیم @ 200 ملی لیٹر / ایکڑ پر استعمال کرکے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

گندم کی فصل میں تیلے  کےکنٹرول کے لئے کیمیائی استعمال کی ممانعت کیوں ہے لیکن جڑی بوٹیوں کو کنٹرول کرنے کی اجازت کیوں ہے؟

چونکہ گندم خوردنی اناج کی فصل ہے لہذاتیلےکے حملےکے وقت فصل تقریبا مکنے کے مرحلے میں ہوتی ہے لہذا اسپرے ممنوع ہے۔ اس کے علاوہ کھیت میں بہت سارے فائدہ مند کیڑے بھی ہوتےہیں جو تھوڑی سی مینجمنٹ کے ذریعے تیلے کے حملہ پر قابو پاسکتے ہیں۔ گندم کی سیڈلنگ کے مرحلے پر جڑی بوٹی مار زہروں کا استعمال کیا جاتا ہے جس کا گندم کی فصل کے خوردنی اناج پر براہ راست اثر نہیں ہوتا ہے۔ مزید برآں جڑی بوٹیوں کو فائدہ مند کیڑوں سے کنٹرول نہیں کیا جاسکتا ہے

ضلع میں جعلی زہروں کی جانچ کیسے کی جاسکتی ہے؟

محکمہ کے آفیشلز  جعلی زہروںکی جانچ پڑتال کے لیے باقاعدگی سے اپنے اپنے دائرہ اختیار میں کیڑے مار ادویات کے نمونے لیتے ہیں اور اسے تجربہ گاہوں کو بھیجتے ہیں۔ لیب سے نتائج حاصل کرنے کے بعد مجرموں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے ساتھ ضروری قانونی کارروائی کا آغاز کیا جاتا ہے

امریکن سنڈی  اور لشکری سنڈی  کے پیو پوںکو کیسے کنٹرول کرسکتے ہیں؟

ان کو مٹی  میں گوڈی کے ذریعے کنٹرول کیا جاسکتا ہے

سفید مکھی کے لئے روشنی کے پھندے کی سفارش کیوں نہیں کی جاتی ہے؟

ان کیڑوں کے مشاہدے کے لئے روشنی کے پھندے کی سفارش کی جاتی ہے جو رات کے وقت سرگرم رہتے ہیں اور وہ عام طور پر Noctuidaeنوکٹائڈائ نامی کنبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ جبکہ سفید مکھی خاندان Allerodidae سے تعلق رکھتی ہے

لشکری سنڈی پر قابو پانے کے لئے کون سے آئی جی آر مشہور ہیں؟ 

رنر اور میچ کیڑوں کی افزائش کے بہترین ریگولیٹرز ہیں جو کھیت میں لشکری سنڈی کو کنٹرول کرتے ہیں۔ 

کپاس کی اہم بیماریاں کیا ہیں یہ کس وجہ سے پیدا ہوتی ہیں اور ان کو کیسے کنٹرول کیا جاتا ہے؟ 

جیمنی وائرس کی وجہ سے کاٹم لیف کرل وائرس ، زانتوموناس مالواسیرم کی وجہ سے ینگولر لیف سپاٹ  ، ورٹیسیلیم کی وجہ سے  ولٹ  اور  جڑ کا سڑنا  مختلف  قسم کی فنگس سے پیدا ہوتا ہے۔

کماد کے ضرر رساں کیڑے کونسے ہیں  اور ان کے نقصان کی معاشی حد  کیا ہیں؟ 

کماد کی سنڈیاں ، سیاہ بھونڈی اور پائریلا گنے کے عام ضررساں کیڑے ہیں۔ کماد کی سنڈیوں کی نقصان کی معاشی حد  10 فیصدہیں ، 10سیاہ بھونڈی فی پتا  اور 2 پائریلا فی پتا ہے۔

کماد کے سیٹوں کے ساتھ بیج کے علاج کے لئے کون سا زہر استعمال کیا جاتا ہے؟ 

گنے کے سیٹ کو کسی بھی 0.5 فیصدفنجیسائیڈز کے محلول   مثلاً  اگولول ، کیپٹن ، تھائیو فینیٹ میتھائیل وغیرہ  میں  5 منٹ کے لیے ڈبویاجاتا ہے۔ 

گندم کی فصل میں نوکیلی اور چوڑے پتوں والی جڑی بوٹیوں کو کیسے کنٹرول کیا جاسکتا ہے؟

 نوکیلے  پتوں والی جڑی بوٹیاں جب نقصان کی معاشی حد تک پہنچتی ہیں تو   fenoxaprop-p-ethyle@ 400 ml/acre  یا clodinafop @ 100 gm /acre  یا     pinoxadin @ 330 ml/acre سے مناسب نوزل ​​کے ذریعے سپرے کریں ۔  اسی طرح چوڑے پتوں والی جڑی بوٹیاں جب نقصان کی معاشی حد تک پہنچتی ہیں تو   بروموکسنیل + ایم سی پی اےبحساب  500 ملی لیٹر / ایکڑ یا فلورکساپائر وغیرہسے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ 

گندم کی فصل کا خالص بیج حاصل کرنے کے لئے کیا کرنا چاہئے؟ 

بیج کی دوسری تمام اقسام کو فصل سے نکالنا چاہئے اور بیمار پودوں جیسے loose smut یا کرنال بنٹ  سے متاثرہ پودوں کو فصل سے نکالنا چاہئے اور اچھی طرح سے جلا دینا چاہئے۔