عمومی سوالات

پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول کب وجود میں آیا؟

پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول 1984 میں وجود میں آیا ۔

شعبہ پیسٹ وارننگ کے مقاصد کیا ہیں؟

کیڑوں اور بیماریوں کا سروے ، کیڑوں کی انتباہ اور پیش گوئی ، کیڑوں اور بیماریوں کے انتظام پر تحقیق اورکیڑے مار ادویات کے آرڈیننس کا نفاذ اس کے اہم مقاصد ہیں

شعبہ پیسٹ وارننگ کا بنیادی کام کیا ہے؟

شعبہ پیسٹ وارننگ کا بنیادی کام کسانوں کو کیڑے مار دواؤں کے جائز استعمال کے متعلق بتانا  اور   زرعی زہروں کےاندھا دھند استعمال سے گریز سے آگاہ کرنا ۔ دوسری بات یہ کہ باقاعدگی سے زرعی زہروں کے نمونے لیبارٹری سے ٹیسٹ کروا کر  کسانوں کے لئے معیاری زرعی زہروں کی دستیابی کو یقینی بنانا۔

 شعبہ پیسٹ وارننگ کیڑوں کی سرگرمیوں کی نگرانی کیسے کرتا ہے؟

شعبہ پیسٹ وارننگ کیڑوں کی پیسٹ سکائوٹنگ اور کیڑوں کے سروے کے ذریعہ کیڑوں کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتا ہے ۔