جعلی زرعی ادویات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے اصول پر عمل پیرا

Tuesday, August 25, 2020
     وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات کے مطابق جعلی زرعی ادویات کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف صوبہ بھر میں کاروائیاں کی جاری ہیں۔اسی سلسلہ میں ڈاکٹر بشریٰ صدیق زراعت آفیسر پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز راولپنڈی نے حافظ زرعی سٹور چکری اڈا تحصیل و ضلع راولپنڈی پرچھاپہ مارا۔ چھاپہ کے دوران موقع سے 1 لاکھ 25 ہزار روپے کی جعلی اور زائد المیعاد زرعی ادویات قبضہ میں لے لی گئیں۔ دکان کے مالک خلیل احمد کے خلاف جعلی اور زائد المیعاد زرعی ادویات کا غیر قانونی کاروبار کرنے کے جرم میں تھانہ چونترہ ضلع راولپنڈی میں ایف آئی آر کا اندراج عمل میں لایا گیا۔ ایف آئی آر پیسٹی سائیڈ آرڈیننس 1971 ترمیم شدہ 1997 ایکٹ 2012  کے تحت درج کرائی گئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر بشریٰ صدیق زراعت آفیسر پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز راولپنڈی نے کہا کہ غیر قانونی و جعلی زرعی مداخل فروخت کرنے والے مافیا کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جارہا ہے۔حکومت پنجاب جعلی زرعی ادویات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے اصول پر عمل پیرا ہے اور اس کاروبار کی بیخ کنی کیلئے تمام ممکنہ کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں