پیسٹ سکائو ٹنگ/ پیسٹ سروے

پیسٹ سروے میں بنیادی طور پر ایک بہت بڑے رقبے یا آبادی میں ضرررساں کیڑوں سے ہونےوالے نقصانات کا اندازہ لگانا ہوتا ہے جبکہ پیسٹ سکاؤٹنگ میں ایک مخصوص فصل پر ضرررساں کیڑوں سے ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگانا ہوتا ہے۔

مقاصد

 پیسٹ سکاؤ ٹنگ/ پیسٹ سروے سے مندرجہ ذیل مقاصد خاصل کیے جاتے ہیں:

  • تمام غذائی نقدآور اور دیگر فصلات کی پیسٹ سکاؤٹنگ کی مہمات چلانا
  •  ضرررساں کیڑوں،بیماریوں اورجڑی بوٹیوں کی ہفتہ وار مشاہداتی سروے رپورٹ جاری ونشر کرنا
  • تمام فصلات کے ضرررساں کیڑوں اوربیماریوں کے تدارک کی سفارشات مرتب اور جاری کرنا
  • ​ شدیدضرررساں کیڑوں کے غیر موسمی تدارک کی مہمات چلانا

 حصول کا طریقہ کار

 پیسٹ سکاؤ ٹنگ/ پیسٹ سروےکا عمل مندرجہ ذیل طریقے سے کیا جاتا ہے:

  • کسانوں کی فصلات کی موقع پر جا کر پیسٹ سکاوٹنگ کرنا اور کیڑے مکوڑے اور بیماریوں سے تحفظ کے لیے  فوری ہدایات دینا
  • اسکے لیے تحصیل اور ضلع کی سطح پر بالترتیب زراعت  آفیسر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی سربراہی میں تربیت یافتہ عملہ سر گرم عمل ہے
  • اسکے علاوہ ہفتہ یا پندرہ روزہ پیشن گوئی رپورٹیں بمعہ سفارشات کسانوں کی رہنمائی کے لیے جاری کرنا

مختلف فصلات پر ضرر رساں کیڑوں اور بیماریوں سے ہونے والے نقصانات کی گرافکل صورتحال 

دھان کی فصل کے ضرررساں کیڑے
​دھان کی فصل پر حملہ آور بیماریاں
کپاس کی فصل کے رس چوسنے والے ضررساں کیڑے
کپاس کی فصل پر حملہ آور سنڈیاں