زرعی زہروں کی تجرباتی جانچ

مختلف نئی زہروں کے کیڑوں،بیماریوں کے خلاف انسدادی قوت کے تجربات کرنا اور تجربہ کی روشنی میں سفارشات پیش کرنا۔اہم فصلات کے مربوط انسداد کے طریقہ کے مطابق کاشتکاران کو ضروری سفارشات دینا۔ضرررساں حشرات اور بیماریوں کے انسداد کے ذرائع پر تحقیق اور متعلقہ سفارشات پیش کرنا۔علاقہ میں اہم کیڑوں کے میزبان پودوں کا سروے اور اس سے متعلقہ سفارشات فراہم کرنا۔ضرررساں کیڑوں کی افزائش اور تعداد کے تعین کے لیے جنسی،روشنی کے پھندے لگانا۔فصلات میں موجود مفید کیڑوں کی موجودگی کا اندازہ اور تحفظ کے اثرات کی ترغیب دینا۔
 

حصول کا طریقہ کار

زرعی زہروں کی رجسٹریشن کے لیے ان کے موثر پن کی تحقیق اورعرصہ دراز سے استعمال ہونے والی زرعی زہروں کی کارکردگی کا تجرباتی جائزہ لینے کے لیے فیصل آباد میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریسرچ کی سربراہی میں تربیت یافتہ عملہ کی تقرری اور تشکیل کی گئی ہے۔جو یہ تمام کام سر انجام دے رہا ہے۔